پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع ہرنائی نے بجٹ کو عوام دشمن قراردیدیا

بدھ 19 جون 2019 22:30

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع ہرنائی کے ضلعی سینئر معاون سیکرٹری ملک عبدالسلام عبدلانی ،ضلعی معاون سیکرٹری ملک گوہرخان لوئون ، ودیگر رہنمائوں ملک اموجان ترین،حاجی سانگل خان ترین، سابق چیئرمین مونسپل کمیٹی ہرنائی عبدالرزاق ترین، مظفرخان ترین، عبدالوکیل ترین، لائق خان ، حاجی عبداللہ شاہ ،عبدالراحمن ودیگر نے پریس کلب ہرنائی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کا پیش کردہ بجٹ کو مستردکرتے ہوئے وفاقی بجٹ کو پشتون دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہاکہ کچ ہرنائی اور ہرنائی سنجاوی روڈ لمبائی 162.3 کلومیٹر 2016-017 ء کے بجٹ میں ریفلکٹ ہوا تھا اور فیز بیلیٹی کی ٹینڈرنگ ہوئی تھی 2017-018 ء میں فیز بیلیٹی کاسٹ کے ساتھ فیڈرل ،پی،ایس،ڈی، پی ، میں ریفلکٹ ہوا تھا اور اسی سال پلاننگ ڈیویلپمنٹ کوئٹہ میں پی، ڈی ، ڈبلیو ،پی کے اجلاس میں منظور ہوا تھا اور اسی مالی سال میں روڈ ،سی ڈی ، ڈبلیو، پی ،کے اجلاس میں 8380.00 ملین کے کاسٹ کے ساتھ منظور ہوا تھا این، ایچ، اے کے طے شدہ طریقہ کار کے تحت بیک وقت ٹینڈرنگ پرجانا اور ایکنک سے منظوری لینا انکی ذمہ واری تھی 2018 ء میں ایکنک ایگزیکٹو کمیٹی آف دی نیشنل اکنا مک کونسل نے سنٹر ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے کاسٹ سے اتفاق کرتے ہوئے منظوری دی اور این ، ایچ اے کاکام صرف ٹینڈرنگ کرنا تھا جو لیت ولعل سے کام لے رہی تھی اور جب 2018-019 ء میں فیڈرل حکومت نے غیر منظور شدہ اسکیمات سنکال رہے تھے چونکہ ہرنائی کچ ہرنائی اور ہرنائی سنجاوی روڈ کو چھوڑ دیاگیا تھا نکالے گئے منصوبوںکی اور چھوڑے گئے منصوبوںکی تصدیق شدہ ریکارڈ موجود ہے انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی ،صوبائی اسمبلی کی پاس شدہ سکیمات نکالنے کااختیار نہ کسی فرد اور نہ ہی کسی ادارے کو حاصل ہیں سکیمات فیز بیلیٹی نہ ہونے کی صورت میں محکمہ پلاننگ نا موذوں قراردے کرمستردکرتی ہے اسکے علاوہ نہ کسی عدالت اور نہ کسی ادارے کو سکیمات نکالنے کااختیار ہے کہ بلاجواز پاس شدہ اسکیمات کو نکالے انہوں نے کہا کہ ضلع ہرنائی کوئلہ،تیل، گیس،اور صوبے کاواحدضلع ہے جو زرعی سبزیاں قدرتی موسم کی وجہ سے سال بھرصوبے اور ملک بھر کیلئے سپلائی کرنے والی ضلع کی اہم ترین روڈ سے پنجاب کوئلہ لے جانے اور ہرنائی کوئٹہ تیل وگیس قدرتی معدنی پتھر اور سبزیوں کی ترسیل کا دارو مدار اسی روڈ پر ہے جسے نکالنا انتہائی ذیادتی اور باعث تشویش ہے انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایکنک سے منظور شدہ زیارت موڑ کچ تا ہرنائی 107 کلومیٹر اور ہرنائی تا سنجاوی.1 55 کلومیٹر جوکہ ٹوٹل 162.3 کلومیٹر ھائی وے روڈ سکیم کودوبارہ وفاقی پی،ایس، ڈی ،پی کا حصہ بنانے کی پر زور مطالبہ کرتے ہے�

(جاری ہے)