ملکی سلامتی و استحکام کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خاتمے کیلئے اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، حافظ طاہر محمود اشرفی

جمعرات 20 جون 2019 13:32

ملکی سلامتی و استحکام کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خاتمے کیلئے اتحاد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہے ملکی سلامتی و استحکام کے خلاف ہونیو الی سازشوں کے خاتمے کیلئے اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ،مایوسیوں کے خاتمے کیلئے حکومت اور حزب اختلاف کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ دہشت گردی، انتہاء پسندی کے خلاف متحد ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاک فوج اور ملک کے سلامتی کے اداروں کی جدوجہد سے دہشت گردی اور انتہاء پسندی پر قابو پایا گیا ہے، پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے خلاف سازشوں کے خاتمے کیلئے ملک کی تمام سیاسی و مذہبی قوتوں کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قائدین ایک دوسرے کے خلاف نازیبا اور غیر مہذب الفاظ کا استعمال کرنا بند کریں، ملک میں مذہبی رواداری کے ساتھ سیاسی رواداری کی بھی ضرورت ہے۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اسرائیل اور بھارت مل کر سازشیں کر رہے ہیں جسے سعودی عرب نے دیگر برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر ناکام بنایا ہے۔