Live Updates

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

کوئی سوچے بھی نہ عوام کے پیسے پر عیاشی کرےگا۔ وزیراعظم عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 جون 2019 16:16

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جون 2019ء) : وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی جس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بجٹ منظور کروانے کے لیے حکمت عملی سے آگاہ کیا جبکہ عمران خان نے ہدایت کی پنجاب میں عوامی مسائل کےحل کے لیے اقدامات کئے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سب کو واضح کر دیں کہ میں کسی بھی جگہ کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔ عوام کا پیسہ صرف اور صرف عوام پر لگے گا، کوئی سوچےبھی نہ عوام کے پیسے پر کوئی عیاشی کرے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا گذشتہ دورمیں دونوں ہاتھوں سے خزانہ لوٹا گیا اور آج ہم سب اس کے نتائج بھگت رہے ہیں۔ انشاءاللہ پاکستان بہترسمت میں ہے، جلد اثرات سامنےآئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پنجاب میں ترقیاتی اسکیمزپرفوری کام کریں تاکہ عوام کونتائج ملیں، ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے، کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں ہوگی، صوبے میں جرائم کی شرح کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ خیال رہے کہ عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد سے ایک ہی مؤقف اپنایا کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی لگے گا اور ہرگز کوئی حکومتی نمائندہ عوام کے پیسوں پر عیاشی نہیں کرے گا۔

اسی کے تحت پاکستان تحریک انصاف نے کفایت شعاری کی پالیسی اپنائی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان گھوٹکی سے لاہور کے مختصر دورے پر ائیرپورٹ سے سخت سکیورٹی میں زمان پارک پہنچے تھے، عمران خان نے آدھا گھنٹہ اپنے گھر اہلخانہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے اپنے ماموں ہمایوں زمان کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت بھی کی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان اپنی رہائش گاہ سے ائیرپورٹ روانہ ہوگئے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات