حیدرآباد اسٹیشن پر حا دثہ جناح ایکسپریس کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیورز کی لا پرواہی اور غفلت سے پیش آیا ،ابتدائی رپورٹ
سیکرٹری/چیر مین وزارت ریلوے کا فیڈرل گورنمنٹ انسپیکٹر ریلوے کو تحقیقات کا حکم وزیر ریلوے کی سی ای او ریلوے کو تحقیقاتی رپورٹ اگلے چوبیس گھنٹے میں مرتب کرنے کی ہدایات جاری
جمعرات 20 جون 2019 23:24
(جاری ہے)
ٹکر ہونے سے جناح ایکسپریس کا انجن بری طرح تباہ ہوگیا جس سے ٹرین کا ڈر ائیور اور دو اسسٹنٹ ڈرائیورزموقع پر ہی جان بحق ہو گئے۔
حادثے میں کول ٹرین کا گارڈ بھی شدید زخمی ہوا ہے، جبکہ مال گاڑی کی پاور وین اور ایک بوگی کو شدید نقصان پہنچا۔ جان بحق ہونے والوں میں جناح ایکسپریس کا ڈرائیور اسلم چانڈیو اور دو معاون ڈرائیورز یاسر بشیر اورنعمان شاہ شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے گارڈ کا نام عمران شاہ ہے جسے قریبی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہیں اور وہ خطرے سے باہر ہے۔ حادثے میں کسی بھی مسافر کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خدشہ ہے کہ حادثہ جناح ایکسپریس کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیورز کی لا پرواہی اور غفلت سے پیش آیا۔ غفلت برتتے ہوئے ڈرائیور اور دونوں معاون ڈرائیورزنے حیدر آباد اسٹیشن پر خود کار سگنل کو یکسر نظرانداز کیا جس سے جناح ایکسپریس کے انجن کی مین لائین پر کھڑی ساہیوال کول اسپیشل ٹرین سے ٹکر ہوئی۔سیکرٹری/چیر مین وزارت ریلوے نے فیڈرل گورنمنٹ انسپیکٹر ریلوے کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ جبکہ وزیر ریلوے کی جانب سے سی ای او ریلوے کو تحقیقاتی رپورٹ اگلے چوبیس گھنٹے میں مرتب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ شام ساڑھے چھ بجے تک کراچی کی طرف جانے والی ٹریفک کو مکمل بحال کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری لائین کی بحالی کے لئے کام جاری ہے۔ اپ اور ڈاؤن کی ٹریفک کو فی الحال ایک ہی لائن سے گزارہ جا رہا ہے۔ ٹریفک جاری ہے۔اور دو ظرفہ ٹریفک نصف شب تک بحال کر دیا جائے گا۔ سیکرٹری / چیرمین ریلویز نے جی ایم پاکستان ریلویز کو فوری طور ہر جائے حادثہ پہنچنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ جائے حادثہ پر ٹرین بحالی کا کام جاری ہے۔ جناح یکسپریس کو متبادل انجن کے ذریعے لاہور کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورکمزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.