علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2019ء کے طلبہ و طالبات کو درسی کتب کی ترسیل کا کام آخری مرحلے میں داخل

جمعہ جون 12:33

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2019ء کے طلبہ و طالبات کو درسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2019ء میں پیش کئے گئے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخل 7۔لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کو درسی کتب کی ترسیل کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے،میٹرک،ایف اے اور بی اے پروگرامز میں داخل 4۔لاکھ 52ہزار طلبہ و طالبات کو ترسیل کتب کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔

شعبہ مینلگ کے انچارج، ڈاکٹر امجد علی کے مطابق وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ترسیل کتب کے عمل کی تکمیل کے لئے ٹائم فریم دیا تھا، شعبہ ترسیل کتب کے کارکنوں نے ترسیل کتب کے عمل کو 30۔جون تک مکمل کرنے کو یقینی بنانے کے لئے کام ہنگامی بنیادوں پر تیز کردیا ہے۔ ترسیل کے مراحل کی معلومات کے لئے ’’کمپیوٹرائزڈ ٹریکنگ نظام‘‘ بھی شروع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

داخلوں کے امیدواریونیورسٹی کی ویب سائٹ کے ذریعہ آسانی سے میل بکس میں اپنا رول نمبر یا داخلہ فیس کا چالان نمبر درج کرکے یونیورسٹی کی جانب سے انہیں ارسال کی جانے والی درسی کتابوں کے ترسیلی مراحل کے بارے میں تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں۔درسی کتابوں کی ترسیل میںتاخیر کی صورت میں طلبہ کو نزدیک ترین ڈاکخانے سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کتابوں کی ترسیل میں تاخیر کی صورت میں طلبہ یونیورسٹی کی ہیلپ لائن کے فون نمبر 051-111-112-468 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں طلبہ ای میل ایڈریس mailing@aiou.edu.pk پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں جن امیدواروں کے داخلہ فارم نامکمل تھے یا ان کے داخلہ فارم پر کوئی اعتراض لگایا گیاتھا وہ اپنے اعتراضات جلد از جلد دور کرلیں تاکہ ان کا داخلہ ممکن ہوسکے۔ جن طلبہ کے داخلہ فارمز پر اعتراضات تھے ان کو بذریعہ ایس ایم ایس اور بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک اطلاع دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :