Live Updates

کیا پی ٹی آئی میں اسد عمرکی شکل میں فاروڈبلاک بن گیا ؟ ظفرہلالی

فواد چودھری نے سمیع ابراہیم کو مارا، کسی نے معذرت کی؟ یا فواد چودھری کو وزارت سے ہٹایا؟خسرو بختیار کوکرپشن پر نہیں نکالاگیا؟ اسد عمر نے پیغام دیا، اگرسب کو نکال دیں گے توپارٹی کا کیا حا ل ہوگا؟ سینئر تجزیہ کار ظفرہلالی کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 جون 2019 15:27

کیا پی ٹی آئی میں اسد عمرکی شکل میں فاروڈبلاک بن گیا ؟ ظفرہلالی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جون 2019ء) سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی نے کہا ہے کہ کیا پی ٹی آئی میں اسد عمرکی شکل میں فاروڈبلاک بن گیا ؟ فواد چودھری نے سمیع ابراہیم کو مارا، کسی نے معذرت کی؟ یا فواد چودھری کو وزارت سے ہٹایا؟خسرو بختیار کوکرپشن پر نہیں نکالاگیا؟ اسد عمر نے پیغام دیا ، اگرسب کو نکال دیں گے توپارٹی کا کیا حا ل ہوگا؟ ظفرہلالی نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق وزیرخزانہ اسد عمر کی قومی اسمبلی میں بجٹ کے خلاف تقریر پر تبصرہ کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں عوامی مسائل پر خطاب کرکے واضح پیغام دیا کہ میں آگیا ہوں ، میں نے اپنے آپ کو بحال کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف ڈیل نہ کرنے پرمجھے ہٹایا گیا، جبکہ میں عوامی مفادات میں ڈیل کرنا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

ظفر ہلالی نے کہا کہ اس سے بڑی ایک منتخب وزیرکیلئے بے شرمی یا توہین کیا ہوگی؟ کہ اس کو ہٹا دیا گیا ہے۔

اسد عمر نے اشارہ بھی دیا ہے کہ عمران خان ہے ،لیکن میں بھی ہوں۔اسد عمر کو موقع ملا لیکن وہ سوچ رہے ہیں کہ وہ حفیظ شیخ کی نسبت بہتر معاملات طے کرنا چاہتے تھے۔ ظفر ہلالی نے کہا کہ فواد چودھری نے سمیع ابراہیم کو مارا، کسی نے معذرت کی؟ کسی نے فواد چودھری کو وزارت سے ہٹایا؟خسرو بختیار کو نہیں نکالا، وہ تین شوگر ملز کی دلیل نہیں دے گا۔اس کو نہیں نکالا گیا؟اسی لیے اسد عمر نے کہا کہ اگر ہم سب کو نکال دیں گے توپارٹی کا کیا حا ل ہوگا؟ظفر ہلالی نے کہا کہ اس سے کیا لگتا ہے؟ کہ تحریک انصاف میں فاروڈ بلاک بن گیا ہے یا بننے جا رہا ہے؟ اس موقع پر پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ اسد عمر فاروڈ بلاک بنائے گا، کیونکہ وہ انتقام لینے والا آدمی نہیں ہے۔

اصولی طور اسد عمر نے ٹھیک بات کی ہے۔اس نے یاد دلایا کہ اس کی عزت اور وقار ہے۔ ہارون الرشید نے کہا کہ آصف زرداری نے پریشر ڈالنے کیلئے بلاول بھٹو کو رکھا ہوا ہے۔پاکستان میں احتساب سب کا ہوگا۔ احتساب کا عمل اب رکے گا نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات