Live Updates

جہانگیر ترین اور فیصل واوڈا کی پوشیدہ جائیدادیں ملک سے باہر ہونے کی صورت میں واپس لائی جائیں گی

وزیراعظم کے عمران خانکے ترجمان ندیم افضل چن کا واضح پیغام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 22 جون 2019 11:55

جہانگیر ترین اور فیصل واوڈا کی پوشیدہ جائیدادیں ملک سے باہر ہونے کی ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-22 جون 2019ء ) : وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان قوم سے خطاب کم اور پارلیمان میں پالیسی بیان زیادہ دیں گے۔ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کا ایمنسٹی سکیم پر بات کرتے ہوئے ہوئے کہنا تھا کہ میرا وعدہ ہے کہ اگر جہانگیر ترین اور فیصل واسڈا کی بھی پوشیدہ جائیدادیں ملک سے باہر ہوئیں تو واپس لائی جائے گی۔

خیال رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے وفاقی وزیر فیصل واوڈ ا پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ آج میں لندن کی اس جگہ پر موجود ہوں جو کہ مہنگی ترین جگہ ہے اور یہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ عمران خان کی ایم ٹی مشین یعنی کے فیصل واوڈ کی ہے،میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ میں حقائق سے پردہ اٹھاؤں گا۔

(جاری ہے)

فیصل واوڈا نے لندن کے مہنگے ترین علاقے میں جگہ خریدی اور یہ ساری پراپرٹی ان کی ہے۔عابد شیر علی نے مزید کہا کہ اس پراپرٹی کی قیمت کم از کم 4 ملین پاؤنڈ ہے جس کو چھپانے کے لیے فیصل واوڈا نے عمران خان سے این آر او لیا ہے۔ اور یہ ساری پراپرٹیکراچی میں چائنہ کٹنگ اور بھتے کے پیسوں سے بنائی گئی۔ اور منی لانڈرنگ کے ذریعے سے یہ پیسے لندن شفٹ کیے گئے۔

تاہم فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی سستی شہرت کے لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔میں عابد شیر علی کو کہتا ہوں کہ بزدل جس طرح میں تیرے رشتہ داروں کے خلاف ثبوت لایا تم بھی لاؤ۔انہوں نے کہا ہم نہ ڈرے تھے نہ جھکے ہیں۔لندن بھاگا ہوا اشتہاری ملکہ کے پیلس کے سامنے کھڑے ہو کرکہتا ہےکہ یہ فیصل واوڈا کی پراپرٹی ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم شریف خاندان کے خلاف ثبوت لائے اس طرح ہمارے خلاف بھی لائے جائیں تو بات کروں گا۔فیصل واوڈا نے عابد شیر کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں عابد شیر علی کو خیراتی فنڈز سے علاج کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں علاج کرنا جانتا ہوں اور کروں گا بھی جیسے شریف خاندان کاکیا تھا۔عابد شیر علی رات کو کسی بھی بلڈنگ کے باہر کھڑے ہو کر کہتا ہے کہ یہ فیصل واوڈا کی بلڈنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی رات کو نشے کی حالت میں کھڑے ہو کر کہتا ہے کہ یہ بلڈنگ فیصل واوڈ کی ہے لیکن یہ پاگل بے شک پوری دنیا پھرتا رہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات