سرگودھا ،غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا

ہفتہ 22 جون 2019 12:26

سرگودھا ،غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2019ء) سرگودھا شہر کے علاقہ استقلال آباد کالونی سے ملحقہ چیمہ کالونی میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق شہر میں استقلال آباد سے ملحقہ چیمہ کالونی کے امجد نامی نوجوان نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے اپنی جواں سال بہن نصرت بی بی کو قتل کر دیا۔پولیس تھانہ فیکٹری ایریا نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :