پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈانوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام سٹوڈنٹس کانفرنس کل ہوگی

پیر 24 جون 2019 20:12

لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام سنٹر فار ہیلتھ اینڈ جینڈر ایکوالٹی (چینج) کے اشتراک سے کل بروز منگل صبح9:30بجے فیصل آڈیٹوریم میں’ سٹوڈنٹس سوسائیٹز کانفرنس 2019ء‘ منعقد ہوگی جس میں گورنر پنجاب / چانسلر چوہدری محمد سروراور صوبائی وزیربرائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں خصوصی شرکت کریںگے۔