راحت فتح علی خان نےایف بی آرکو ساڑھے6 لاکھ روپے ٹیکس ادا کردیا
ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کا سال 2014ء کا آڈٹ کیا تھا، آڈٹ کے بعد ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کو انکم ٹیکس نوٹس بھیجا تھا
ثنااللہ ناگرہ منگل 25 جون 2019 21:45
(جاری ہے)
دوسری جانب ایف بی آر نے پاکستان میں آنے اور پاکستان سے جانے والے مسافروں کیلئے فارم بھرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔
بین الاقوامی مسافروں کو کسٹم ڈکلیئریشن فارم ایئرپورٹ پر دیا جائے گا۔ بین الاقوامی مسافروں کو کسٹم ڈکلیئریشن فارم ایئرپورٹ پر دیا جائے گا۔ ایف بی آر کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کوممنوعہ سامان، آلات سیٹلائٹ فون، سونے کے زیورات، قیمتی پتھروں اوردیگراشیاء کی معلومات دینا ہوگی۔ مسافروں کو غیر ملکی کرنسی کی مالیت بتانا ہوگی۔ مسافروں کو کسٹم قوانین کے تحت دیگر معلومات بھی دینا ہوں گے۔ اسی طرح بین الاقوامی مسافروں کو سات روز میں کیے گئے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات بھی دینا ہوگی۔ کسٹم ڈکلیئریشن فارم پر آراء سات روز میں فراہم کی جا سکتی ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ روز پیر کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے جاری بیان کے مطابق سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے خود کار نظام کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، اس حوالے سے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء کی شق پانچ کی ذیلی شق دو سے پانچ میں ترمیم کے بعد طے کردہ طریقہ کار کے مطابق درخواست گزار جو این ٹی این ہولڈر یا انکم ٹیکس رجسٹرڈ ہو وہ بینک سے جاری کردہ کاروباری بینک اکائونٹ سرٹیفکیٹ، بجلی اور گیس کی رسد کا رجسٹریشن و صارف نمبر، مختلف مقامات پر واقع برانچز کی تفصیلات، کاروباری حدود کے جی پی ایس ٹیگڈ فو ٹو گرافز، صنعت کار ہونے کی صورت میں مشینری اور انڈسٹریل بجلی و گیس میٹرز کی جی پی ایس ٹیگڈ فوٹو گرافز فراہم کرے گا، ان تفصیلات کے دینے کے بعد سسٹم درخواست گزار کو سیلز ٹیکس کے لئے رجسٹرڈ کرے گا۔ رجسٹریشن کے بعد درخواست گزار کایا اس کا تفویض کردہ نمائندہ ایک ماہ کے اندر نادرا کے ای سہولت سینٹر بائیومیٹرک ویریفیکیشن کے لئے جائے گا۔ ویریفیکیشن نہ کرانے والوں کا نام سیلز ٹیکس ایکٹیو ٹیکس پئر لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.