Live Updates

مولانا فضل الرحمن کے چہرے پر بے بسی دیکھ کر ہنسی آ رہی ہے

مولانا فضل الرحمن کی حالت اس بچے جیسی ہے جس سے پسندیدہ کھلونا چھین لیا جاتا ہے تو وہ روتا ہے اور چلاتا ہے۔ معروف صحافی کا اے پی سی پر تجزیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 27 جون 2019 11:00

مولانا فضل الرحمن کے چہرے پر بے بسی دیکھ کر ہنسی آ رہی ہے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون2019ء) معروف صحافی عمران احمد کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز دونوں اپنے والد کو بچانا چا رہے ہیں۔مریم نواز کہتی ہیں کہ ملک پر بد ترین حکمران سوار ہیں لیکن کیا ماضی میں ہمارے اوپر حکمرانی کرنے والے اچھے حکمران تھا۔لیکن دوسری جانب آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جو ہوا سو ہوا آپ آگے چلنا چاہئیے۔

آصف زرداری نے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور کہا ہے کہ جو ہو گا دیکھا جائے گا،عمران احمد کا گذشتہ روز ہونے والی اے پی سی پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اے پی سے میں فضل الرحمن کے چہرے پر بے بسی دیکھ کر ہنسی آ رہی ہے۔ان کی حالت اس بچے جیسی ہے جس سے پسندیدہ کھلونا چھین لیا جاتا ہے تو وہ روتا ہے اور چلاتا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے سینئیر تجزیہ نگاروں نے اپوزیشن کی آل پارٹی کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اپنے اصل ٹارگٹ میں کامیاب نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق کل اسلام آبادمیں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف سخت موقف اپنانے کی مخالفت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف سخت گیر موٴقف کی اے پی سی میں مخالفت کی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی نے موٴقف دیا ہے کہ پارلیمان کو کمزور کیا گیا تو ملک میں تیسری قوت آجائے گی، ان ہاوٴس تبدیلی کی تجویز پر مولانافضل الرحمان برہم ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ یہ خوف ہے تو پھرہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں۔

اس حوالے سے وزیراعظم کی مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی سی مسلسل 10گھنٹے جاری رہنے کے بعد ناکام ہو گئی ہے، اپوزیشن کا شو 12بجے شروع ہوا لیکن 10گھنٹے بعد بھی انہیں اقتدار کا چاند نظر نہ آسکا۔انہوں نے کہا کہ آج کرتب دکھانے والے سیاسی اداکار اے پی سی میں پہنچے لیکن اے پی سی والوں نے کرپشن لفظ کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اے پی سی کا اعلامیہ سب نے دیکھ لیا ہے، حکومت گرانے کی باتیں کرنے والے اکٹھے ہو کر بھی کچھ نہ کر سکے، حکومت گرانے اور دھمکیاں دینے والے ایک بیانیے پر متفق نہ سکے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی بقا کرپشن سے جڑی ہے لیکن آج اے پی سی مسلسل 10گھنٹے جاری رہنے کے بعد ناکام ہو گئی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات