تھرپارکر،قتل کامقدمہ، جرم ثابت ہونے پہ دو ملزمان ایک کو سزا موت، دوسرے کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

جمعہ 28 جون 2019 23:32

تھرپارکر۔مٹھی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2019ء) مٹھی کی ماڈل ٹرائل کورٹ عدالت کے جج نصیر نور خان نے قتل کا جرم ثابت ہونے پہ دو ملزمان ایک کو سزا موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنا دی، سزا پانے والوں میں ذوالفقار کھوسہ کو سزائے موت اور محمد حنیف کھوسہ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، سزا کے ساتھ دو دو لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور نہ بھرنے کی صورت میں چھ ماہ مزید سزا کاٹنی ہوگی۔

(جاری ہے)

ملزمان نے 2018 نے ننگرپارکر کے گائوں برڑیو میں کویں سے پانی بھرنے پر ممتاز کھوسہ کو قتل کیس تھا۔ جس کا کیس ننگر پارکر تھانے پہ شوکت کھوسو کی مدیت می کرائم نمبر 11/2018 تحت داخل کیا گیا تھا۔