رانا ثںاءاللہ کے بعد سیالکوٹ کے ایک صاحب کی باری ہے

معروف صحافی نے خواجہ آصف کی گرفتاری کا اشارہ دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 2 جولائی 2019 11:02

رانا ثںاءاللہ کے بعد سیالکوٹ کے ایک صاحب کی باری ہے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جولائی 2019ء) معروف صحافی عارف حمی بھٹی کا کہنا ہے کہ جلد ہی سندھ کے بھی ایک رہنما کو پکڑا جایا گا۔جب کہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف بھی مواد موجود ہے جس کے بعد اگلے دنوں میں ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ راناثناءاللہ کے ایک سیالکوٹ کے ایک صاحب پر بھی کام شروع ہو گیا ہے اور ان کے خلاف دو تین چیزیں پکڑی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ بھی دس بارہ بڑی شخصیات کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔اور ان تمام لوگوں سے لوٹا ہو پیسہ واپس لیا جائے گا۔جس پر پروگرام میں موجود صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ہاں جی خواجہ آصف کو بھی اب گرفتار کیا جائے گا۔واضح رہے گذشتہ روزز ن لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو اپنی وزارت کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے۔

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ بطوروزیرسرکاری گاڑی منشیات کی اسمگلنگ کیلیے استعمال کرتے تھے۔ رانا ثناء کی گاڑی ان کی ہدایت پرمنشیات اسمگلنگ کی سہولت کیلیےاستعمال کی جاتی تھی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے متعلق اعلامیہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں مذکورہ الزامات ہی شامل کیے گئے ہیں۔

جبکہ مزید بتایا گیا ہے کہ تین ماہ قبل اے این ایف کے اسپیشل انویسٹی گیشن سیل نے 6 سے 7 گرفتاریاں کی تھیں جن سے تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ لوگ رانا ثناء اللہ کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں اور پھر ان شواہد اور ان کی کچھ کال ریکارڈنگ کی بنیاد پر بخاری نامی شخص کو حراست میں لیا گیا، ان پر الزام ہے کہ یہ لوگ کالعدم تنظیموں کے لیے فنڈ جمع کرتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ہی شواہد کی بناء پر رانا ثناء اللہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے این ایف لاہور ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ جو ایک حاضر سروس بریگیڈیئر بھی ہیں، ان کی نگرانی میں اسپیشل انویسٹی گیشن سیل نے لاہور کے علاقے سمن آباد میں رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پر چھاپہ بھی مارا تھا جہاں مبینہ طور پر لیگی رہنما کے خاندان کے کچھ لوگ موجود تھے تاہم چھاپے ے قبل وہ لوگ وہاں سے جا چکے تھے۔ اب اسی سلسلے میں رانا ثناء اللہ کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل کرکے ان کی گرفتاری عمل میں لائے گئی ہے۔