جسٹس فائز کیخلاف ریفرنسز کی سماعت؛ اٹارنی جنرل پیش نہ ہوئے

سپریم جوڈیشل کونسل میں حکومتی ریفرنسز کی سماعت مختصر کارروائی کے بعد ختم

منگل 2 جولائی 2019 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2019ء) سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس قاضی فائز اور جسٹس کے کے آغا کیخلاف حکومتی ریفرنسز کی سماعت مختصر کارروائی کے بعد ختم ہوگئی۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز اور سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا کیخلاف حکومتی ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید، چیف جسٹس احمد علی محمد شیخ اور جسٹس وقار احمد سیٹھ پر مشتمل سپریم جوڈیشل کونسل کے 5 اراکین نے ریفرنسز کی سماعت کی۔

اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان سپریم جوڈیشل کونسل میں پیش نہ ہوئے۔ اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی میں جوڈیشل کونسل کی کارروائی چند منٹ چلنے کے بعد ہی ختم ہوگئی۔ دوسری جانب حکومتی ریفرنسز کے خلاف ملک کی کئی عدالتوں میں وکلا کے چند دھڑوں نے احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ واضح رہے کہ حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف بیرون ملک خفیہ جائیدادیں رکھنے پر یہ ریفرنس دائر کیا ہے۔