انسانی رویوں اور معاشرے میں مثبت تعمیری تبدیلی لانا تعلیم کے ثمرات کا حصہ ہونا چاہئے‘ ڈاکٹر حضر رحمان

بدھ 3 جولائی 2019 13:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2019ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان شعبہ مائیکروبیالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر حضر رحمان نے کہا ہے کہ تعلیم کا مطلب ڈگری لینا نہیں ہے، انسانی رویوں اور معاشرے میں مثبت تعمیری تبدیلی لانا بھی تعلیم کے ثمرات کا حصہ ہونا چاہئے، ہم نے تعلیم و تحقیق کی بدولت اس ملک کی تعمیری و ترقی کی بنیادی مضبوط کر کے اس کی معیشت کو مثالی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیکلٹی مائیکروبیالوجی کے ڈگری حاصل کرنے والے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا تقریب سے یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سلطان آیاز اور نوجوان سوشل ورکر محمد علی نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر حضر رحمان نے امید ظاہرکی کہ طلبہ و طالبات اعلیٰ تعلیم کا سلسلہ مزید جاری رکھ کر پاکستان کی حقیقی معنوں میں خدمت کا فریضہ سرانجام دیں گے اور معاشرے میں اپنی عزت اور وقار میں مزید اضافہ کا باعث ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی سپورٹ، سرپرستی ، دلچسپی اور لگاؤ کی بدولت ہماری کارکردگی میں بہتری اور وسعت پیدا ہوئی ہے جو اس ادارے کی تعمیر و ترقی اور اسے آگے لے جانے کا باعث ہو گی۔