علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سرٹیفیکٹ کورسسز کے داخلے 15جولائی سے شروع ہوں گے

جمعرات 11 جولائی 2019 13:07

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سرٹیفیکٹ کورسسز کے داخلے 15جولائی سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی مختلف سرٹیفیکٹ کورسسز کے داخلے 15جولائی سے شروع ہوں گے جو 16اگست تک جاری رہیں گے جن میں 6 ماہ دورانیہ کے جن میں اللسان العربی)ابتدائی عربی کورس) عربی بول چال، سرٹیفکیٹ ان لائبریرین شپ، لغت القرآن، ٹیکنیکل کورسسز، اوپن ٹیک کورسسز، زرعی کورسسز اور شارٹ ٹرم تعلیمی پروگرامز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

خزاں سمسٹر 2019ء کے پہلے مرحلے کے داخلوں میں پی ایچ ڈی، ایم ایس، ایم فل پروگرامز، ایف اے، آئی کام، میٹرک، درس نظامی، چار سالہ بی ایس )فیس ٹو فیس(پروگرامز بھی شامل ہیں۔ تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر 15۔جولائی سے دستیاب ہوں گے۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق پروگرامز کی اہلیت، تعلیمی طریقہ کار اور دیگر تفصیلات متعلقہ پراسپکٹس میں درج ہیں۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پر یونیورسٹی کے 49علاقائی دفاتر داخلوں کے خواہشمند افراد کو معاونت فراہم کرنے کے لئے ہیلپ ڈسکس/کائونٹرز قائم کریں گے۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے یونیورسٹی کی ہیلپ لائن 051-111 112 468 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :