پاکپتن، تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی،15مسافر زخمی ہوگئے

جمعرات 11 جولائی 2019 22:00

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی،15مسافر زخمی ہوگئے،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رانا امتیاز احمد موقع پر پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے ساہیوال روڑ پر اتفاق شوگر ملز کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

(جاری ہے)

حادثہ میں چار خواتین سمیت پندرہ مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رانا امتیاز احمد موقع پر پہنچ گئے، دیہاتیوں نے ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے زخمی ہونے والے مسافروں کو بس سے باہر نکال لیا جن میں سے 7 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا جبکہ 8 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :