آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کچھ حصوں میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، ترجمان این ڈی ایم اے

اتوار 14 جولائی 2019 19:05

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کچھ حصوں میں شدید طوفانی بارشوں کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2019ء) ترجمان این ڈی ایم اے نے دریاؤں سیلابی اور پانی کے بہاؤ سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی جس میں کہاگیاکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے ایک بیان میں کہاکہ دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔انہوںنے کہاکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کچھ حصوں میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 15 سے 19 جولائی کے دوران منگلا میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران برساتی نالوں میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔این ڈی ایم نے تمام اتھارٹیز کو الرٹ جاری کردیا، برساتی نالوں کی بروقت صفائی یقینی بنائی جائے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب اور سندھ میں بارشوں کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں 10 گھروں کو نقصان پہنچا۔