Live Updates

عمران، ٹرمپ ملاقات میں خطے کےاہم معاملات پر بات ہوگی،شاہ محمود قریشی

امریکا اورپاکستان کے درمیان تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں، امریکا روس اور چین نےافغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکو سراہا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 جولائی 2019 20:49

عمران، ٹرمپ ملاقات میں خطے کےاہم معاملات پر بات ہوگی،شاہ محمود قریشی
ملتان (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی2019ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران، ٹرمپ ملاقات میں خطے کے اہم معاملات پر بات ہوگی، امریکا اورپاکستان کے درمیان تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں، امریکا روس اور چین نےافغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکو سراہا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے انتخابی حلقے کے دورے پرمختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید پیشرفت ہوگی۔

عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں خطے کے اہم معاملات زیربحث آئیں گے۔ امریکا اورپاکستان کے درمیان تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا، روس اور چین نےافغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکو سراہا۔

(جاری ہے)

افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں امن ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ نے ساڑھے4 سال تک وزیرخارجہ کا تقررنہ کرکے ملک سے دشمنی کی۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا۔ حکومت ملک کومعاشی بحران سے نکالنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ ماضی کی خرابیاں ٹھیک کرنے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کسی لٹیرے کو این آراو نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے پرکچھ سیاسی جماعتیں ہمارے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہیں۔

دوسری جانب واہگہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے بتایا کہ مذکرات کیدوسرے دور میں دونوں ممالک نے تقریباً 80 فیصد معاملات پراتفاق کیاہے اورباقی ماندہ ایشوز پر اتفاق رائے کیلئے مزاکرات کا ایک اوردوردرکارہوگا۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈاکٹرمحمد فیصل جبکہ 8 رکنی بھارتی وفد کی قیادت بھارتی وزارت داخلہ کے جائنٹ سیکرٹری ایس سی ایل داس نے کی ، مذاکرات کا پہلا دور14 مارچ کو اٹاری میں منعقد ہوا، دوسرے راؤنڈ کیلئے پہلے 2 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم بھارت مزاکرات سے نکل گیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپورراہداری کوکھولنے کا بنیادی مقصد امن کو فروغ دینا ہے، پاکستان خطے میں امن میں پرعزم ہے۔ ایک سوال پرترجمان نے کہاکہ کرتارپورراہداری کے ذریعے یاتریوں کی تعدادکا تعین کرتارپورمیں دستیاب زیادہ سے زیادہ استعداد کے مطابق طے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے جتنا بھی ممکن ہوسکے گا وہ کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات