فیاض الحسن چوہان نے مافیا کی جو تعریف وہ بالکل ٹھیک ہے

درست کہا کہ مافیا پہلے خریدتا اور ناکامی پر بلیک میل کرتا ہے۔ لیگی رہنما ماروی میمن نے فیاض الحسن چوہان کے بیان کی حمایت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 جولائی 2019 14:16

فیاض الحسن چوہان نے مافیا کی جو تعریف وہ بالکل ٹھیک ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جولائی 2019ء) : لیگی رہنما ماروی میمن نے حکومتی رہنما فیاض الحسن چوہان کے بیان کی حمایت کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ماروی میمن کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان نے مافیاکی جو تعریف بیان کی وہ ٹھیک ہے، فیاض الحسن چوہان نےدرست کہا کہ مافیا پہلے خریدنے کی کوشش کرتا ہے اور ناکامی پر بلیک میل کرتا ہے، مافیا بلیک میلنگ میں ناکامی کے بعد ختم کر دیتا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ شریف فیملی کے داماد ، سسر سمیت سب نے ملک لوٹا، یہ سسیلین مافیا ہے۔ ان کے منہ سے پروڈکشن آرڈر کا لفظ اچھا نہیں لگتا، چور اور ڈاکو کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان پر برطانوی اخبار نے بھی زلزلہ متاثرین کی رقم لوٹنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ان کی جانب سے ججز کورشوت دینے کی کوشش کی گئی، ان کے ملازم ویڈیو بناتے اور صاحبزادی ان کو چلاتی ہے۔ زلزلہ متاثرین کے 8 کروڑ علی عمران کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئے۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پروڈکشن آرڈرجاری کرنا صرف اسپیکر اسمبلی کا اختیار ہے، شریف فیملی میں داماد، سسر سمیت سب نے ملک لوٹا، یہ سسلین مافیا ہے۔ ان کے منہ سے پروڈکشن آرڈر بالکل بھی اچھا نہیں لگتا۔ سیاسی قیدی کا پروڈکشن آرڈرجاری ہوتا ہے، چور، ڈاکو، قاتل کاپروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہوتا۔ چوروں اور ڈکیتوں کے لیے راستہ نہیں کھولیں گے۔ یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ ہونے پر اسمبلی میں آج اپوزیشن نے کافی احتجاج کیا۔