مشرقی فرانس میں ریل گاڑی اور کار میں تصادم ‘ تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق

پیر 15 جولائی 2019 19:10

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) مشرقی فرانس کے ایونی والڈور کے علاقے میں ریل گاڑی اور کار کے تصادم میں تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

مئیر فلیپ موروزی نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مشرقی فرانس سے آتی ہوئی ریل گاڑی مارنی کے مقام پر ایک کار سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں ریل گاڑی میں سوار چار افراد بھی شدید زخمی ہوئے۔