ایم کیو ایم کی جانب سے صادق سنجرانی کی حمایت کی توثیق حوصلہ افزاء اور جمہوری استحکام کا پیغام ہے،جام کمال خان

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے عمل کو ناکام بنانے کیلئے تمام جمہوری اور سیاسی قوتیں ایک صفحہ پر ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

پیر 15 جولائی 2019 20:11

ایم کیو ایم کی جانب سے صادق سنجرانی کی حمایت کی توثیق حوصلہ افزاء اور ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی حمایت کی توثیق حوصلہ افزاء اور جمہوری استحکام کا پیغام ہے،:چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی غیر مشروط حمایت پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کے عمل کو ناکام بنانے کے لئے تمام جمہوری اور سیاسی قوتیں ایک صفحہ پر ہیںچیئرمین سینٹ کی تبدیلی کے لئے اپوزیشن کی قراداد کو جمہوری انداز میں ناکام بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جلد ایم کیوایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کر کے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی حمایت پر شکریہ ادا کروں گا۔