دنیا میں دو ارب سے زائد افراد صحت مند غذا سے محروم ہیں، اقوام متحدہ
صحت مند خوراک کی کمی کے شکار افراد کی تعداد یورپ اور شمالی امریکا میں آبادی کا 8 فیصد ہیں،رپورٹ
منگل 16 جولائی 2019 13:30
(جاری ہے)
رپورٹ کے ایڈیٹر سینڈی ہولیمن کا کہنا تھا کہ ہمیں بھوک سے آگے کے مسائل کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم صرف بھوک پر توجہ دیں گے تو پھر ہم بہت سے بڑھتے ہوئے مسائل کو دیکھتے ہوئے نظر انداز کر رہے ہوں گے۔اقوام متحدہ کے ادارے نے حکومتوں کو تجویز دی کہ وہ صرف زیادہ خوراک پیدا کرنے کے بجائے خوراک کی دستیابی کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر زیادہ توجہ دیں۔جوز گریزیانو سلوا کا کہنا تھا کہ حکومتوں کا زیادہ زور خوراک کی پیدوار پر ہوتا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ خوراک دستیاب ہوگی تو لوگ کھا لیں گے لیکن یہ بات اس طرح درست نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خوراک کی تقسیم، مارکیٹ، لوگوں کا رویہ اور لوگوں کی ثقافت کو نہیں دیکھ رہے ہوتے حالانکہ اس وقت دستیاب دستاویزات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا میں بھوک کے شکار افراد سے زیادہ تعداد موٹے لوگوں کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دوسری طرف دنیا میں بھوک کے شکار افراد کی تعداد میں بھی 2018 کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے، غذائی قلت میں اضافہ زیادہ تر افریقہ، مشرق وسطیٰ کے متعدد علاقے، لاطینی امریکا اور کیربیئن میں ہوا ہے۔برطانیہ کے ادارے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جین مائیکل گرینڈ کا کہنا تھا کہ ہم خواتین اور لڑکیوں کے لیے عدم مساوات اور کمزور صحت جیسے مسائل کے حوالے سے پائی جانے والی وجوہات کا پتہ لگائے بغیر بہتری نہیں لاپائیں گے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2016 میں دنیا میں 82 کروڑ 20 لاکھ افراد موٹاپے کا شکار تھے۔رپورٹ کے ایڈیٹر کا کہنا تھا کہ موٹاپے کا مسئلہ بے قابو ہوگیا ہے، ہمیں ایشیا میں بھوک کا بڑا مسئلہ درپیش تھا لیکن اب موٹاپے میں اضافے جیسے مسئلے کا شکار ہیں جو بھوک سے زیادہ سنگین ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی
-
ہنڈا کا الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو 2030 تک 65 بلین ڈالر کرنے کا اعلان
-
بھارت انٹرنیٹ بندش میں مسلسل چھٹے سال دنیا بھر میں سرفہرست رہا، ایکسس نائو کی رپورٹ
-
روس اور چین کے تعلقات کسی کے خلاف اور نہ ہی کسی مفاد پر مبنی ہیں ، صدر ولادیمیر پیوٹن
-
امریکی صدرساڑھے تین لاکھ ڈالرکے مقروض نکلے
-
فرانسیسی شہری 8 ہزارکلو میٹر پیدل سفرکرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا
-
رواں ماہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے، وزیراعظم آئرلینڈ
-
امریکی ریاست ٹیکساس میں پل سے بجرا ٹکراگیا، تیل کا رِسا
-
امریکا کے سابق صدرجمی کارٹر کی حالت نازک
-
مسجدالحرام کے خوبصورت اور جاذب نظر کبوتر، زائرین کی خاص توجہ کا مرکزبن گئے
-
غزہ اور رفح پر اسرائیلی حملے جاری، شہادتیں 35ہزار233 ہوگئیں
-
اقوام متحدہ کی قرارداد مسترد کرتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.