سٹاک ایکس چینج میں تیزی کے باوجود سرمایہ کاروں کے 8ارب87کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے

کے ایس ای100انڈیکس32900کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،47.15فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی

منگل 16 جولائی 2019 20:37

سٹاک ایکس چینج میں تیزی کے باوجود سرمایہ کاروں کے 8ارب87کروڑ روپے سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعدکاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کواتارچڑھائو کے بعدمحدودپیمانے پرتیزی رہی تاہم کے ایس ای100انڈیکس32900کی نفسیاتی حدمستحکم رہا،تیزی کے باوجودسرمایہ کاروں کے 8ارب87کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت100.49فیصدزائدجبکہ47.15فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری،وفاقی بجٹ 2019-20میں ٹریڈرز کے تحفظات ،فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32604پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا تاہم بعدازاں حکومتہ مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،سیمنٹ،بینکنگ،کیمیکل،فوڈزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس کی33000کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس13.67پوائنٹس اضافے سی32972.02پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کو مجموعی طورپر316کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی148کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،149کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں8ارب87کروڑ37لاکھ56ہزار685روپے کی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر66کھرب81ارب24کروڑ2لاکھ82ہزار920روپے ہوگئی۔

منگل کومجموعی طور پر13کروڑ87لاکھ26ہزار280شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت6کروڑ95لاکھ34ہزار430شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے آرکروماپاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت15.00روپے اضافے سی480.00روپے اورسروس انڈسٹریزلمیٹڈکے حصص کی قیمت14.85روپے اضافے سی469.85روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت49.50روپے کمی سی2000.00روپے اورخیبرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت22.80روپے کمی سی433.20روپے ہوگئی ۔

منگل کوکے ایکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں2کروڑ3لاکھ3ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت11پیسے کمی سی3.71روپے اورمیپل لیف کی سرگرمیاں1کروڑ40لاکھ25ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت55پیسے اضافے سی21.07روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس17.80پوائنٹس اضافے سی15591.80پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس145.65پوائنٹس کمی سی51738.19پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس32.14پوائنٹس کمی سی24199.65پوائنٹس پربندہوا ۔