Live Updates

سعودی عرب ریاض ریجن میں مرکزی صدر مسلم لیگ ن مرزا الطاف صاحب کے اعزاز میں استقبالیہ

دورہ ریاض کے دوران مسلم لیگ ن کا ورکر کنونشن،کارکنان کی بڑے پیمانے پر شرکت، نئے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 17 جولائی 2019 21:47

سعودی عرب ریاض ریجن میں مرکزی صدر مسلم لیگ ن مرزا الطاف صاحب کے اعزاز ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،رانا عظیم) مرکزی صدر مسلم لیگ ن مرزا الطاف صاحب نے دورہ ریاض کے دوران مسلم لیگ ن کے پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پہلے اپنے قاہد کے لیے ایک شعر کہا کہ
وہ مرد نہیں جو ڈر جاہے حالات کے خونی منظرسے جس حال میں جینا مشکل ہواُس حال میں جینا لازم ہے!

جو آج سے پہلے لوگ کہتے تھے کہ مسلم لیگ ن  کے پارٹی ورکرز مشکل وقت میں اکٹھے نہیں رہتے لکین میں ان کو سلام پیش کرتا ہو۔

مسلم لیگ ن کے ورکر جالیوں کو جسے رانا ثناء الله صاحب ، خواجہ سعد رفیق صاحب اور باقی دوست جو میاں صاحب کے ساتھ کھڑے  ہیں اور آج خواجہ سعد رفیق صاحب نے جس بہادری سے قومی اسمبلی میں میاں صاحب کو سرا ہہ ہے۔

(جاری ہے)


آج یہ ثابت ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ ن ہر اُس جنگ کے لیے تیار ہے جو پاکستان کے لیے اب لڑنی ہے-پہلے لوگوں کی ایک مثال ہیں چور کو نہ مارو  چور کی بےبے کو مارو اب چور کی جو خلائی مخلوق جو چور کی بےبے ہے لوگ سارے اُس کی طرف کھڑے ہو گئے ہیں-

انہوں نے کہا کہ یہودی ایجنڈے پر کام نہیں چلے گا اپنی حدود میں رہو، بحران پیدا مت کرو- انہوں نے کہا پاکستان میں جو ہڑتال ہوئی ہے 1972کے بعد اب پھر ہڑتال ہوئی ہے اس میں کسی سیاسی پارٹی کا ہاتھ نہیں لوگوں کو پتہ چل گیا ہیں کہ یہ حکومت یہودی ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں-

مگر اس کے باوجود عمران خان ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہا ہے اس کی کابینہ کے زیادہ تر لوگ عوام کے جھٹلائے ہوئے ہیں مگر عمران خان جس طرح خود سلیکٹیڈ ہے اسی طرح اسکی کابینہ بھی سلیکٹیڈ ہے پی ٹی آئی جب سے برسر اقتدار آئی ہے اس نے ملک کو جہاں قرضے میں ڈوب دیا ہے وہیں پر ملک کو مہنگائی جیسے مسائل سے بھی دوچار کر دیا ہے پاکستانی عوام مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں اور دونوں ہاتھ اٹھا کر حکومت کو بددعاہیں دے رہے ہیں موجودہ بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا ہے جوکہ عوام دشمن بجٹ ہے جس میں ٹیکسوں سے عوام پر مزید بوجھ ڈالا گیا ہے ملک کو آئی ایم کے حوالے کر دیا گیا ہے مگر اس کے باوجود عمران خان خود کو عوام کا درد مند کہتا ہے-  ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اپنے قائد میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ایک دن اپنے پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لیجائے گے اور آج عوام نے مان لیا ہے کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ ٹھیک ہے لوگوں نے تسلیم کر لیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کے بیانیے سے ہی پاکستان میں ترقی آسکتی ہے .
آخر میں مرکزی صدر مسلم لیگ ن مرزا الطاف صاحب نے صدر مسلم لیگ ن ریاض ریجن رانا خالد صاحب، سینئر نائب صدر رانا خادم حسین، صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر حاجی احسان دانش صاحب،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب راجہ یعقوب اور  چوہدری عبدالمجید صاحب ۔

رانا اشرف صاحب- سردار شبیب صاحب ۔۔ میاں طارق جنید ۔۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ۔ جنید احمد عباسی ۔حافظ ارشد محمود صاحب ۔اجمل صاحب رانا عظیم صاحب ۔ و دیگر مسلم لیگی عہدیداروں اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ھوے مسلم لیگ ن ریاض کے صدر خالد اکرم رانا نے کہا کہ جیسے آج بھٹو اپنے نظریے کی وجہ سے زندہ ہے اسی طرح آپ میاں محمد نواز شریف کو تو قید کر سکتے ہیں پر میاں محمد نواز شریف کے نظریہ کو قید نہیں کرسکتے آج ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ عوام تسلیم کر چکی ہے.
تلاوتِ قرآن پاک قاری عبدالرحمن نے ادا کی -تقریب سے خطاب کرتے ھوے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر راجہ یقوب اور ان کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ سعودی عرب کی ہر گلی میں پہنچا دیا ہے اور ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں دیگر مقررین میں ڈاکٹر نعیم، رانا خادم حسین، فیصل مغل، احسان دانش، ہمایوں مسعود، اقبال ودود نے بھی خطاب کیا- نظامت کے فرائض ناصر محمود نے سر انجام دیئے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات