سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت

عدالت عالیہ نے ایک ماہ میں ایف آئی اے سے لاپتہ شہریوں کی ٹریول ہسٹری طلب کرلی

جمعرات 18 جولائی 2019 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ،عدالت نے ایک ماہ میں ایف آئی اے سے لاپتہ شہریوں کی ٹریول ہسٹری طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں دوران سماعت ایف آئی اے اور پولیس رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایک ماہ میں ایف آئی اے سے لاپتا شہریوں کی ٹریول ہسٹری طلب کرلی، عدالت نے کراچی ائیرپورٹ سے لاپتا فرخ علی ہاشمی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دیا،عدالت میں ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ فرخ علی ہاشمی نے ائیر پورٹ سے بیرون ملک سفر نہیں کیا، عدالت کا کہنا تھا کہ ایک شخص ائیر پورٹ سے لاپتا ہوا اور ایف آئی اے پاس ریکارڈ ہی نہیں ہے،عدالت نے دیگر شہروں کی گمشدگی سے متعلق پولیس، رینجرز ،ایف آئی اے اور دیگر رپورٹس طلب کرلیں۔