Live Updates

نیب گر فتاریوں سے حکومت کا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی یہ سیاسی انتقام ہے ‘ گورنر پنجاب

اپوزیشن احتساب کو انتقام کا نام دے کر احتسابی عمل کو روک نہیں سکتی‘ چوہدری محمد سرور

جمعرات 18 جولائی 2019 19:38

نیب گر فتاریوں سے حکومت کا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی یہ سیاسی انتقام ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نیب گر فتاریوں سے حکومت کا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی یہ سیاسی انتقام ہے ،اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے ، اپوزیشن احتساب کو انتقام کا نام دے کر احتسابی عمل کو روک نہیں سکتی ،ملک میں عدلیہ اور نیب سمیت تمام ادارے آزاد ہیں اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ بے گناہ ہے تو نیب اور عدالتوں میں ثبوت دے ،عدالتیں جو بھی فیصلہ دیں گی ان پر مکمل عملددرآمد کیا جائے گا،ہم پہلے دن سے شفاف اور بلا تفر یق احتساب کی بات کرتے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت معیشت سمیت تمام شعبوں میں مثالی اقدامات سے نیا پاکستان بنائے گی۔

گور نر ہائوس لاہور میں تحر یک انصاف کے ایم این ایز طاہر اقبال ،میاں عبد الغفار وٹو ،رخسانہ نویدسمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت پاکستان کی پہلی حکومت ہے جو کسی بھی ادارے کے معاملات میں مداخلت نہیں کر رہی بلکہ تمام اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں اور سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن والے ہر معاملے کو حکومت سے جوڑ دیتے ہیں حالانکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسے اور کب گر فتار کر نا ہے اس کا فیصلہ وفاقی یا صوبائی حکومت نہیں بلکہ نیب اور دیگر ادارے خود کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ کسی بھی معاملے پر سڑکوں اور پارلیمنٹ میں احتجاج کی روش کو تر ک کر یں آئین وقانون کے مطابق عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر کے اپنی بے گناہی ثابت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالتوں کے پہلے بھی فیصلے تسلیم کیے ہیں اور آئندہ بھی عدالتوں سے جو بھی فیصلہ آئے گا اس کو تسلیم کر یں گے۔ گورنر نے کہا کہ موجودہ حکومت قومی خدمت کے مشن پرکام کر رہی ہے اور اب تک صحت اورتعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات اور غر بت کے خاتمے سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئی15سے زائد مختلف منصوبے شروع کیے ہیں اوربجٹ میں بھی عوام کو ریلیف دیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان میں تمام ادارے مکمل آزادی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات