Live Updates

جو جتنا چیخے گا سمجھ لیں اسکا نمبر لگ گیا ہے ،شاہد خاقان عباسی اندر جائیگا، شیخ رشید

عمران اور ٹرمپ کی ملاقات میں ٹرمپ کے مستقبل کا بھی فیصلہ ہو گا، حافظ سعید ایف اے ٹی ایف کی بھینٹ چڑھے وہ بے گناہ ہیں، گفتگو

جمعرات 18 جولائی 2019 23:30

جو جتنا چیخے گا سمجھ لیں اسکا نمبر لگ گیا ہے ،شاہد خاقان عباسی اندر ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو جتنا چیخے گا سمجھ لیں اسکا نمبر لگ گیا ہے ،شاہد خاقان عباسی اندر جائیگا، عمران اور ٹرمپ کی ملاقات میں ٹرمپ کے مستقبل کا بھی فیصلہ ہو گا حافظ سعید ایف اے ٹی ایف کی بھینٹ چڑھے وہ بے گناہ ہیں ۔

(جاری ہے)

پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر برائے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا جو جتنا چیخے گا سمجھ لیں اسکا نمبر لگ گیا ہے یہ بیلینز روپے کا کیس ہے اس کیس میں مبین صولت اور عابد سعید وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں ۔

شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران ٹرمپ کی ملاقات سے ٹرمپ کے مستقبل کا فیصلہ بھی ہو گا افغانستان سے تعلقات پر بھی بات ہوگی ،شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف حمزہ شہباز کو بچانے میں ناکام ہو چکے ہیں مریم نے بھی اپنے لئے خود کنواں کھودا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات