ایبٹ آباد، برساتی نالہ سے 40 سالہ شخص کی نعش برآمد

جمعہ 19 جولائی 2019 13:06

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) کینٹ پولیس کو کربلا چوک کے قریب برساتی نالہ سے 40 سالہ شخص کی نعش ملی ، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے برساتی نالہ میں نعش پڑی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

(جاری ہے)

اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش قبضہ میں لی۔

نعش کی شناخت غلام نبی ولد اکبر کے نام سے ہوئی ہے جو نملی میرا جستر کا رہائشی تھا۔ پولیس نے متوفی کے ورثاء کو اطلاع کی۔ متوفی کے اہلخانہ کے مطابق وہ دمہ کا مریض تھا اور گھر سے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے نکلا تھا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی ہے۔ تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے دریافت شروع کر دی ہے۔