Live Updates

بیگم صفدراعوان صاحبہ! عدالت کوبلیک میل نہ کیں، ثبوت دیں، فردوس عاشق

قانون کا یکساں اطلاق سب پرشروع ہو چکا ہے، بوکھلاہٹ میں ایک طرف کہتے کہ وزیراعظم کی حیثیت کیا ہے؟ دوسری طرف واویلا مچارہے،سب کچھ عمران خان کروا رہے ہیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 جولائی 2019 18:47

بیگم صفدراعوان صاحبہ! عدالت کوبلیک میل نہ کیں، ثبوت دیں، فردوس عاشق
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جولائی 2019ء) وفاقی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیگم صفدراعوان صاحبہ! عدالت کو بلیک میل کرنے کی بجائے ثبوت دیں، پہلی بار قانون کا سب پر یکساں اطلاق شروع ہو چکا ہے، بوکھلاہٹ میں ایک طرف کہتے کہ وزیراعظم کی حیثیت کیا ہے؟ دوسری طرف واویلا مچارہے، سب کچھ عمران خان کروا رہے ہیں، ن لیگ کی تاریخ ذاتی اور سیاسی سمجھوتوں سے عبارت ہے۔

 انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی منافقت کا شکار ہے۔ بوکھلاہٹ اور افراتفری کے عالم میں ہیں انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا کیا کہیں؟ اور کیا نہ کہیں۔ ایک طرف کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی حیثیت کیا ہے؟ دوسری طرف واویلا مچارہے ہیں کہ سب کچھ عمران خان کروا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تضادات سے بھر پور دعوؤں والی جماعت کا بیانیہ پنکچر ہو چکا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بیگم صفدر صاحبہ! آپ اور آپ کی جماعت کی تاریخ ذاتی اور سیاسی سمجھوتوں سے عبارت ہے۔ تاریخی سمجھوتوں کا شکار خاندان کس منہ سے اصولوں کی بات کرتا ہے۔ فردوس عاشق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کبھی بھی عوام کی نہیں بلکہ خواص کی جماعت رہی ہے۔ مزاحمت اور اصول پسندی مسلم لیگ ن کے خمیر میں ہی نہیں ۔ آپ حکومت میں ہوں تو لوگوں کے گلے اور اقتدار سے باہر ہوں تو پاؤں پڑ جاتے ہیں۔

فردوس عاشق نے کہا کہ جمہوریت کی پیٹھ پر چھرا تب گھونپا گیا جب آپ کے بڑوں نے یونس حبیب سے پیسے لے کر آئی جے آئی بنائی۔ اپنے کارکنوں کو بے آسرا چھوڑ کر صندوقوں سمیت سرور پیلس میں مزے کرتے رہے۔ شاہی محلات میں سرور کرنے والے کس منہ سے جمہوریت اور اصول پسندی کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرنس مقرّن کا لہرایا ہوا معاہدہ ابھی بھی عوام کے ذہنوں میں تازہ ہے۔

آپ نے اپنے دورِ اقتدار میں ہر قدم پر سمجھوتے کیے۔ چاہے مشاہد اللہ خان کا استفعی ہو یا پرویز رشید کا، بیگم صفدر اعوان صاحبہ! عدالت کو بلیک میل کرنے کی بجائے بے گناہی کے ثبوت میں پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے ہاں جسٹس قیوم کی عدالت ہی معتبر ہے.آپ کے ہاں بریف کیس اٹھانے والے رفیق تارڑ ہی معزز ٹھرائے جاتے ہیں۔ آپ کے اُلٹے سیدھے انٹرویوز اور بیانات کی وجہ سے ہی آج آپ کے ابوجیل اور بھائی مفرورہیں۔

پاکستان کے عوام عام انتخابات میں کرپشن کے خلاف نکلے۔ فردوس عاشق نے کہا کہ عوام نے کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف عمران خان کو لٹیروں سے حساب لینے کا مینڈیٹ دیا۔ جمہوریت کو لہو لہان کرنے کا سہرا ہمیشہ آپ کے سر رہا.آپ کو یاد ہونا چائیے کہ ورثے میں ملی حیثیت عوامی رنگ اور طاقت سے محروم ہوتی ہے۔ بیگم صفدر اعوان صاحبہ! آپ کے نزدیک وہ آواز آزاد ہے جو آپ کے مفاد میں ہو۔ایک اخبار کا ایک صفحے پر چھپنا قارئین کے ذہن میں ابھی تک تازہ ہے۔ دراصل ملک میں پہلی بار قانون کا سب پر یکساں اطلاق شروع ہو چکا ہے۔ لوٹے ہوئے مال کی واپسی کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔ کبھی لوٹا ہو ا مال کسی نے واپس نہیں کیا مگر اب واپس کرنا پڑ رہا ہے یہی تکلیف انہیں کھائے جار رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات