Live Updates

کوئی شک نہیں رہاہے کہ نیب وفاقی حکومت کے زیر اثر ہے،،سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی سندھ

تحریک انصاف کو پیپلزپارٹی کے خلاف استعمال کیا جارہاہے ،حکومت ہمیں ایک بڑی احتجاجی اور مزاحمتی تحریک چلانے پر مجبور کرررہی ہے، سنیٹرعاجزدھامرا

ہفتہ 20 جولائی 2019 16:33

کوئی شک نہیں رہاہے کہ نیب وفاقی حکومت کے زیر اثر ہے،،سیکرٹری اطلاعات ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرعاجزدھامرا نے کہاہے کہ اس میں اب کوئی شک نہیں رہاہے کہ نیب وفاقی حکومت کے زیر اثر ہے ،ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھا جارہاہے جبکہ ہم جانتے ہیں کہ حکومت خود اپنے اعمالوں سے گرجائے گی مگر اس سے قبل ان کی حرکتیں ہمیں ایک بڑی احتجاجی اور مزاحمتی تحریک چلانے پر مجبور کرررہی ہے، ہم جب چاہے حکومت کو گھر بھیج سکتے ہیں مگر چاہتے ہیں وہ لوگ بھی تحریک انصاف کی تبدیلی کااصل چہرہ دیکھ لیں جنھوں نے ان لوگوں کووٹ دیکر تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی تھی ۔

ان خیالات کاااظہارانہوںنے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر اور پیپلزیوتھ کے دیگر کارکنوں سے ہونے والی ملاقات میں کیا،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے زاتی انتقام کی بدترین مثال قائم کردی ہے ،دونوں رہنمائوں میں اپوزیشن جماعتوں کے 25جولائی کو یوم سیاہ کے نام سے ہونے والے کراچی میں جلسے پر خصوصی بات چیت ہوئی ۔

(جاری ہے)

،اس موقع پر پی واے او کے صوبائی ترجمان تیمور علی مہر کا کہنا تھا کہ اس ملک میں تمام سیاسی وغیر سیاسی تنظیمیں سب ہی حکومتی رویوں سے نالاں ہیں، آصف علی زرداری ،محترمہ فریال تالپور سمیت تمام پی پی رہنمائوں پر مقدمات جعلی اور بے بنیادہیں بہت جلد تحریک انصاف کی اصلیت سامنے آنے والی ہے اورچند ماہ میں تو تحریک انصاف کا وجود مٹ جائے گا، تیمور مہر نے کہا کہ تحریک انصاف حادثاتی جماعت ہے جسے پیپلزپارٹی کے خلاف استعمال کیاجارہاہے ،تحریک انصاف والے آج تک حیران ہیں کہ وہ جیت کیسے گئے ،یہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف اس گمان سے نکل ہی نہ سکی ہے کہ حکومت ان کی ہے یا کسی اور کی ، سنیٹرعاجزدھامرا کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر رہنمائوں کو بلاول فوبیا ہوگیاہے ان لوگوں کے زہنوں پر ہروقت بلاول بھٹو کا خوف سوار رہتاہے ۔

حیرت ہے کہ ملک کا دیوالیہ نکل چکاہے عوام بھوک اور بے روزگاری کے ہاتھوں خودکشیاں کررہی ہے کیونکہ عمران خان نے ملکی معیشت کو بندگلی میں لے جاکر بند کردیاہے اس وقت جہاں اس ملک کے تاجر حکومتی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں وہاں غیر ملکی سرمایہ کاربھی پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کرنے کو تیارنہیں ہے ،انہوںنے مزید کہا کہ تحریک انصاف تاریخ سے سبق سیکھے جس جس نے پیپلزپارٹی کو مٹانے کی کوشش کی تاریخ نے اسے ہی مٹاکررکھ دیاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات