Live Updates

قبائلی علاقوں میں کامیاب الیکشن کے انعقاد سے عالمی ایجنڈے کی سازشیں دم توڑ گئیں،ژفردوس عاشق اعوان

قبائلی علاقوں کے الیکشن میں جیت کسی کی بھی ہو ، جیت پاکستان کی ہوگی ، مبینہ ویڈیو کے معاملے پر جھوٹ بولا گیا ، ویڈیو کوفرانزک لیب میں نہیں بھیجا گیا اورنہ ہی ابھی تک کوئی نتائج آئے ہیں،مشیر اطلاعات کی پریس کانفرنس

ہفتہ 20 جولائی 2019 20:59

قبائلی علاقوں میں کامیاب الیکشن کے انعقاد سے عالمی ایجنڈے کی سازشیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ قبائلی علاقوں کے الیکشن میں جیت کسی کی بھی ہو ، جیت پاکستان کی ہوگی ، قبائلی علاقوں میں بین الاقوامی ایجنڈے کی سازشیں دم توڑ گئی ہیں، مبینہ ویڈیو کے معاملے پر جھوٹ بولا گیا ، ویڈیو کوفرانزک لیب میں نہیں بھیجا گیا اورنہ ہی ابھی تک کوئی نتائج آئے ہیں۔

ہفتہ کے روز اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پانامہ کے معاملہ پر مریم نواز جھوٹ بولتی رہیں، مریم نواز کا بیانیہ کون تسلیم کرے گا انہوں نے کہا کہ ویڈیو اور آڈیو ٹیپ کے معاملہ پر جھوٹ بولا گیا ، نہ کوئی ٹیپ فرانزک لیب میں بھیجی گئی اور نہ کوئی نتائج آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اس خبر کی تردید کرتی ہوں کہ ویڈیو ٹیپ کے حوالے سے محض افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ابھی تک ویڈیو کو فرانزک لیب میں نہیں بھیجا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا ایک ہی کام ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ عوام سچ سمجھنا شروع ہوجائیں ،سیاسی بلوغت سے عاری ٹولہ عوام میں بے سروپا باتیں پھیلا رہاہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایسی کہانیاں اورایسے من گھڑت بیان جاری ہوئے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، سولہ سال پہلے بنائی گئی ویڈیو ، اس کوپانچ منٹ میں سنسر کرکے کس مقصد کیلئے بلیک میل کرنے کیلئے بنایا گیا اس کے مقاصد اورحقائق ایف آئی اے سپریم کورٹ کے سامنے رکھے گی اور اس کے علاوہ پھیلائی گئی خبریں بے بنیاد ہیں۔

احسن اقبال ویڈیو سے متعلق غلط خبریں پھیلا رہے ہیں ، ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طرح نواز شریف کو رہا کردیا جائے ، اس ویڈیو کی ابھی تک فرانزک رپورٹ نہیں آئی اور نہ ہی ویڈیو کو فرانزک لیب میں بھیجا گیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں قبائلی علاقوں میں پرامن عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں ، فوج اور عوام کومبارکباد پیش کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں سے بارود کی بو آیا کرتی تھی ،وہاںاب ووٹ کی خوشبو آرہی ہے اور کامیاب الیکشن کا عمل اختتام پذیر ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا ویڑن اس علاقے کو ترقی یافتہ بنائے گا اور حکومت ان علاقوں کوترقی یافتہ علاقوں کے برابر سہولیات فراہم کرے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات