ہر افسرشفافیت ،ایمانداری ،خود احتسابی اورملک و قوم کی خوشحالی کیلئے کام کرے ‘عثمان بزدار
اب باتیں بنانے یا سستی کی کوئی گنجائش نہیں ،وطن کو عظیم تر بنانے کیلئے پوری قوم کو متحرک کرنا ہوگا حکومت کی ساکھ بنانے میں پبلک سرونٹ کا کردارکلید ی ہے ‘وزیر اعلی کا سول سیکرٹریٹ میں افسروں سے خطاب
ہفتہ 20 جولائی 2019 21:58
(جاری ہے)
پنجاب ملک کے دیگر صوبوں میں ہر لحاظ سے نمایاں نظر آتا ہے ۔حکومت کی اچھی یا بری ساکھ بنانے میں پبلک سرونٹ کا کردارکلید ی اہمیت کا حامل ہے ۔
ملازمین محنت اورایمانداری کا مظاہرہ کرے تو گڈگورننس کا تاثر ابھرتا ہے اوررائے عامہ حکومت کے حق میں ہوجاتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے اوربہتر ڈلیوری پبلک سرونٹ کی محنت کی مرہون منت ہے ۔پاکستان کے سول سروس پیشہ ورانہ مہارت اورفعالیت کے لحاظ سے آج بھی بہترین ہیں ۔سروس ڈلیور ی کے امور کو بہتر بنانے کیلئے سول افسروں کے پے پیکیج پر توجہ دے رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود پولیس ،ڈاکٹروں ،انجینئروں اورسول ایڈمنسٹریشن کو پیکیج دیں گے۔ گڈگورننس کیلئے ڈاکٹروں ،انجینئروں ،پولیس اورایڈمنسٹریشن کو مراعات دے رہے ہیں۔چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسروں کیلئے جتنے موزوںحالات آج ہیں پہلے نہیں تھے ۔سرکاری افسران حکومت کے ویژن کو آگے بڑھانے کیلئے توقعات پر پورا اتریںگے۔اجلاس سے سیکرٹری فارسٹ،سیکرٹری اطلاعات و ثقافت،کمشنرز اورڈی سی نے بھی خطاب کیا ۔اجلاس میں صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، پیر سید سعید الحسن شاہ اور صوبائی انتظامیہ کے اعلی افسران نے شرکت کی-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.