Live Updates

وزیراعظم دورہ امریکا کے سلسلے میں واشنگٹن پہنچ گئے

عمران خان کا دورہ 3 روز ر محیط ہوگا، امریکی صدر وائٹ ہاوس میں استقبال کریں گے، وزیراعظم دورے کے دوران بین الاقوامی اداروں کے حکام سے ملاقاتوں سمیت پاکستانیوں کے اجتماع سے خطاب بھی کریں گے

muhammad ali محمد علی اتوار 21 جولائی 2019 00:43

وزیراعظم دورہ امریکا کے سلسلے میں واشنگٹن پہنچ گئے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2019ء) وزیراعظم دورہ امریکا کے سلسلے میں واشنگٹن پہنچ گئے، عمران خان کا دورہ 3 روز ر محیط ہوگا، امریکی صدر وائٹ ہاوس میں استقبال کریں گے، وزیراعظم دورے کے دوران بین الاقوامی اداروں کے حکام سے ملاقاتوں سمیت پاکستانیوں کے اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان طویل سفر کے بعد امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان ہفتے کی صبح کو تین روزہ سرکاری دورے پر امریکا کیلئے روانہ ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے پرسوں 22 جولائی کو ملاقات ہوگی ۔ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کیلئے کمرشل فلائٹ سے واشنگٹن کیلئے روانہ ہوئے ۔حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا سرکاری دورہ 21 جولائی سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق 21 جولائی کو وزیراعظم عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قائم مقام ایم ڈی، عالمی بینک کے صدر اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور پاکستان بزنس سمٹ میں شرکت بھی کریں گے۔22 جولائی کو وزیر اعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچیں گے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کا استقبال کریں گے اور انہیں وائٹ ہاؤس کا دورہ کرائیں گے اس موقع پر تحائف کے تبادلے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہو گی، عمران خان یو ایس پاکستانی بزنس کونسل سے ملاقات کریں گے اور امریکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی 23 جولائی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ہو گی۔ بعدازاں وزیراعظم امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اور کیپیٹل ہل میں پاکستانی کاکس سے خطاب کریں گے، پھر امریکی صحافیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ 23 جولائی کو ہی وزیراعظم عمران خان ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی سے بھی ملاقات کریں گے جس کے ساتھ ان کا دورہ امریکا مکمل ہو جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات