ہم ایڈ کی نہیں ٹریڈ کی بات کرنے امریکہ آئے ہیں، اس لیے خود داری سے بات کریں گے
اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان ایسا کوئی وعدہ نہیں ہو گا جو پورا نہ ہو سکے،شاہ محمود قریشی
سجاد قادر اتوار 21 جولائی 2019 04:55
(جاری ہے)
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج تک ہوٹلوں کے بند کمروں میں کمیونٹی اجلاس ہوتے رہے ہیں۔
امریکا میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی عمران خان کو سننا چاہتی ہے اور وہ نئے پاکستان کے تصور سے آگاہ ہونا چاہتی ہے۔وزیرخارجہ نے بتایا کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کا اتنا بڑا ایونٹ پہلے کبھی نہیں ہوا۔وزیراعظم عمران خان کو گرائونڈ میں سننے کے لیے اب تک 19ہزار افراد نے رجسٹریشن کرالی ہے۔شیڈول کے مطابق عمران خان ’کیپٹل ون ارینا‘ اسٹیڈیم میں پاکستانی کمیونٹی سے آج خطاب کریں گے۔افغان امن سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن امریکا اور پاکستان کے درمیان مشترکہ مفاد ہے۔افغانستان میں امن و استحکام کے لیے امریکا سے مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت افغانستان کا پڑوسی نہیں البتہ بھارت نے افغانستان میں سرمایہ کاری کی ہے۔ہم جنوبی ایشیا میں ترقی کا راستہ کھولنے کے لیے ہرسطح پرکوشش کررہے ہیں۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حال ہی میں ہونے والے کرتارپور راہداری منصوبے کے دوسرے دور کی مثبت پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورہ پر امریکا پہنچ چکے ہیں جہاں وہ وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
-
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، جنرل عاصم منیر
-
الجزائر سے گوانتانامو بے کے سابقہ قیدی کی رہائی کا مطالبہ
-
خدا کے لئے ہماری فوج کو بچالیا جائے ، ڈاکٹرعارف علوی
-
پرویز خٹک نے مجھے کہا تھا قمر باجوہ کہہ رہا عمران خان سے کہو مجھے 6 مہینے کی ایکسٹینشن دو
-
شہداء اور ان کے اہلخانہ یا ادارے کی بے حرمتی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور مجرموں کو ملکی قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف سید ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.