علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا 6 مضامین میں چار سالہ بی ایس پروگرامز متعارف کرکے ان میں داخلوں کا آغاز

پیر 22 جولائی 2019 13:56

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا 6 مضامین میں چار سالہ بی ایس پروگرامز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 6 مضامین میں چار سالہ بی ایس پروگرامز متعارف کرکے ان میں داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔بی ایس )فزکس(،ْ بی ایس)باٹنی(،ْ بی ایس)ریاضی(،ْ بی ایس )شماریات(اور بی ایس )انوائرمنٹل سائنسسز(کی کلاسسز صرف اور صرف یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ہوں گی جبکہ بی ایس)کمپیوٹر سائنس(کی کلاسسز اسلام آباد ،ْ راولپنڈی ،ْ ملتان ،ْ ڈیرہ غازی خان ،ْ بہاولپوری اور رحیم یار خان میں واقع یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں ہوں گی۔

ان تمام پروگرامز میں داخلہ صرف آن لائن لیا جاسکتا ہے ،ْ داخلہ فارمزاور پراسپکٹسسز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 19اگست مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ کو آن لائن داخلہ فارم پُر کرنے میں معاونت فراہم کرنے کے لئے ملک کے 49 شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں "سٹوڈنٹ سپورٹ ڈسکس" قائم کردئیے گئے ہیں۔

طلبہ فارم کو داخلہ فارم آن لائن پُر کرکے چالان فارم کو پرنٹ کرنے کے اگلے روز چالان پر پرنٹ شدہ 500روپے پراسسنگ فیس ملک بھر میں مسلم کمرشل بینک یا الائیڈ بینک کے کسی بھی برانچ میں جمع کراکر تفصیلات یونیورسٹی ویب پر اپ لوڈ کرنا ہوں گے۔ داخلے کے منتخب امیدواروں کو پہلے سمسٹر کی فیس جمع کرانے کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل دی جائے گی۔ منتخب امیدوار داخلہ فیس مجوزہ طریقہ کار کے مطابق ایم سی بی اور الائیڈ بینک میں جمع کراکے داخلہ فارم کی پرنٹ کاپی کے ساتھ چالان اور اپنے اسناد و ڈگریوں کی تصدیق شدہ کاپیاں لگاکر یونیورسٹی کو ارسال کرنا ہوں گے۔