Live Updates

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس آمد پر وزیراعظم عمران خان کا مرکزی دروازے سے باہر آ کر استقبال کیا

وزیراعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کا پرجوش مصافحہ

پیر 22 جولائی 2019 23:24

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس آمد پر وزیراعظم عمران خان کا مرکزی ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس آمد پر وزیراعظم عمران خان کا مرکزی دروازے سے باہر آ کر استقبال کیا۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان جب وائٹ ہائوس پہنچے تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے سے ان کے استقبال کے لئے موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ نے پرجوش مصافحہ کیا۔ دونوں رہنمائوں کے چہرے پر مسکراہٹ نمایاں تھی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کئے ہوئے تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ وائٹ ہائوس پہنچے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلی تاریخی ملاقات ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ون آن ون ملاقات سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی۔ امریکی صدر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات انتہائی خوشگوار انداز سے دیکھ رہا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات