نوشہرہ ورکاں، مین شاہراہ اعوان چوک سے باغ چوک تک 55 کلو میٹر شاہراہ کی مرمت کی منظوری دیدی گئی

منگل 23 جولائی 2019 23:09

نوشہرہ ورکاں ۔ 23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) چیئرمین عشر زکواة پنجاب این اے 84 نوشہرہ ورکاں سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر رانا بلال اعجاز کی کوششوں سے نوشہرہ ورکاں کو گوجرانوالہ اور شیخوپورہ سے ملانے والی مین شاہراہ اعوان چوک سے باغ چوک تک 55 کلو میٹر شاہراہ کی مرمت کی منظوری دیدی گئی،جس کا باقائدہ لیٹر جاری کر دیا گیا ھے۔

(جاری ہے)

رانا بلال اعجاز کا کہناہے کہ مون سون کا موسم گزرتے ہی باغ چوک تا اعوان چوک شاہراہ کی مرمت اور گوجرانوالہ تا شیخو پورہ مین شاہراہ کی تعمیر کا آغاز ہو جائے گا،جس کا پلان مکمل ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :