قراقرم یونیورسٹی میں موسمیات،ہائیڈرولوجیکل ماڈلزو پانی کے وسائل پر موسمیاتی تبدیلی کا اثر کے عنوان پر ورکشاپ دوسرے روز بھی جاری

منگل 23 جولائی 2019 22:33

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں موسمیات،ہائیڈرولوجیکل ماڈلزو پانی کے وسائل پر موسمیاتی تبدیلی کا اثر کے عنوان پردس وزہ تربیتی ورکشاپ دوسرے روز بھی جاری رہی۔

(جاری ہے)

دس روزہ ورکشاپ میں پورے پاکستان کی مختلف جامعات سے تقریبً42طلبہ وطالبات نے شرکت کی ہے۔جن کو دس روز میں موسمیاتی تبدیلی کے وجوہات اور ان کے موسم او ر دیگر آبی وسائل پر پڑنے والے اثرات سے آگاہی سمیت ان کے تدارک کے لیے اٹھائے جانے والے ممکنہ اقدامات سے روشناس کرایا جارہاہے۔ورکشاپ کا اہتمام قراقرم یونیورسٹی کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے انسٹیٹوٹ آف سیپیس ٹیکنالوجی کے اشتراک سے کیاگیاہے۔