Live Updates

25 جولائی کو یوم تشکر منانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

بدھ 24 جولائی 2019 13:32

25 جولائی کو یوم تشکر منانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2019ء) تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مومنہ وحید نے 25 جولائی کو یوم تشکر منانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ۔قراردا د کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا سال مکمل ہونے کے قریب ہے۔ عوامی طور پر مسترد کی گئی اپوزیشن کی جماعتوں نے 25 جولائی کا دن یوم سیاہ کے لئے منتخب کیا ہے جو جمہوریت سے حقیقی معنوں میں بغاوت کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

یہ احتجاج سابق حکمرانوں کی سالہاسال کی کرپشن پر احتسابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی بھونڈی کوشش ہے جس سے پاکستان کی عوام بخوبی آگاہ ہے۔25 جولائی2018 کو پاکستان میں تبدیلی کا سورج طلوع ہوا تھا، قوم نے دیانتدار اور قوم و ملت سے مخلص عمران خان کو وزیر اعظم کے لئے منتخب کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کی 25جولائی2018 کو عام انتخابات میں تاریخی فتح پر 25جولائی کو یوم تشکر کے طور پر منایا جائے اور اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر ادا کیا جائے۔ یہ ایوان اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حلیف جماعتوں کو پاکستان کی تعمیر اور ترقی میں دیانتداری، ایمانداری اور خلوص سے کام کرنے کی توفیق عطا فرما۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات