ڈیرہ مرادجمالی، ٹریفک حادثہ میں جاںبحق نوجوان کے والد نے خون معاف کردیا

ہفتہ 27 جولائی 2019 16:52

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2019ء) مچھ کے قریب چندروزقبل ٹریفک حادثہ میں جاںبحق ہونے والے ڈیرہ مرادجمالی کے رہائشی 18 سالہ نوجوان کے والد نے بلوچی میٹر کوعزت بخشتے ہوئے خون معاف کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مچھ کے قریب روڈ حادثے میں جاںبحق ہونے والے ڈیرہ مرادجمالی کے رہائشی احمد علی بھٹو کے والد عبدالسلام بھٹو نے بلوچی میڑ کو عزت دیتے ہوئے اپنے جوان بیٹے کا خون اللہ پاک کی رضا کے لیے معاف کردیا، اس موقع پر میڑھ میں سیاسی سماجی قبائیلی رہنما میر امجد، بنگلزئی ٹرانسپورٹ نصیر آباد کے صدر میر امداد بنگلزئی،معروف ٹرانسپورٹر میر حسن خان لہڑی، ڈائیریکٹر زراعت محمد اسماعیل ساسولی، امداد جان لہڑی، شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین حافظ سعید بنگلزئی، جماعت اسلامی کے رہنماء پروفیسر ابراہیم ابڑو، ثناء اللہ بنگلزئی، ڈی کے بلوچ، اسد بنگلزئی،حاجی اللہ بخش بھٹو،رسول بخش بھٹو ،جمعہ خان بھٹو ،درمحمد بھٹو،رئیس عبدالرحمن بھٹو،خدا بخش بھٹو سمیت طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے ۔