قیام امن کیلئے معاشی استحکام ضروری ہے

اتوار 28 جولائی 2019 16:20

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2019ء) پاکستان میں قیام امن کیلئے معاشی استحکام ضروری ہے اس کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ٹیکس نیٹ میں آنے کیلئے ہمیں ٹیکس چوری سے اجتناب کرنا ہوگا تب ہی پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 رائو طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کی بڑی وجہ کرپشن ہے جس کسی نے بھی کرپشن کی ہے اس کیخلاف بلا امتیاز آپریشن ہونا چاہیئے تاکہ پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکے رائو طاہر مشرف نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں ملک پر جو بھی برسر اقتدار آیا اس نے ملکی خزانے بڑھانے کی بجائے اپنے خزانوں کو بڑھایا ہے جس کی وجہ سے آج پاکستان کو معاشی مسائل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کے لئے موجودہ حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔