Live Updates

منشیات ڈھونڈنی ہے تو بنی گالا سے ڈھونڈیں ،

انکا اصل چہرہ دکھانے کیلئے اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ طلال چوہدری

پیر 29 جولائی 2019 16:46

منشیات ڈھونڈنی ہے تو بنی گالا سے ڈھونڈیں ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ منشیات ڈھونڈنی ہے تو بنی گالا سے ڈھونڈیں ، اپوزیشن احتساب سے بچے تو منشیات کا کیس ڈال دو، اگر اس سے بھی بچے تو کرایہ داری کا پرچہ دیدیا جائے آج کل پاکستان میں یہ حالات ہیں،ہم ان کو ان کا اصل چہرہ دکھانے کے لئے اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

رانا ثنا اللہ سے اظہا ریکجہتی کے لئے عدالت آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ میڈیا والے دن رات دیکھے بغیر کوریج کرتے ہیںلیکن وہ کوریج کہیں بھی دکھائی نہیں جاتی ،پاکستان میں عملاًکٹھ پتلی نہیں بلکہ اظہار رائے، انصاف کے تقاضوں کے بغیر اور ووٹ کا تقدس کے بغیر حکومت ہے ، یہ اس قدر کمزور حکومت ہے کہ 80 سال کے استاد کو ہتھکڑی لگاتی ہے ،ایک نہتی لڑکی کی کوریج بند کرواتی ہے بلیک آئوٹ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے احتساب کے نام پر حکومت بنی اور اب احتساب کے نام پر حکومت چلائی جا رہی ہے ،جو احتساب سے بچ جائے اس پر منشیات ڈالی جاتی ہے اگر ا س سے بچ جائے تو کرایہ داری کا پرچہ دیدو ،آج کل پاکستان میں یہ حالات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ آپ نے انصاف کی فراہمی کے لئے بڑے بنیادی اقدامات اٹھائے ہیں ، ماڈل کوڑٹس بنائی ہیںلیکن آپ کا کام نا مکمل رہ جائے گا کہ اس قسم کے کیس میں جس میں جج صاحب کی ویڈیو ہے او روہ دبائو کا شکار تھے او ر فیصلہ ان کے ہاتھوں سے نہیں ہوا ۔

رانا ثنا اللہ خان کا کیس سوموٹو کے لئے مکمل فٹ کیس ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا بلیک آئوٹ کیا جاتا ہے لیکن اس کا فائدہ ہے کہ لوگ ٹی وی کیمروں کی بجائے خود ریلیوں اور جلسوں میں آ رہے ہیں،ہم پاکستان میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہیںسب سے زیادہ کرپٹ لوگ مشرف کے بعد عمران خان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کے تقاضے پوری نہیں کئے جا رہے ،آج تاریخ لکھی جا رہی ہے ،ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،عمران خان بہادر بنو،تم اس لئے ڈرتے ہو کیونکہ تم کٹھ پتلی ہو، حقیقی قیادت نہیں ہو،تم ووٹ سے نہیں آئے بلکہ سلیکٹڈ ہو،ہم ان کو ان کا اصل چہرہ دکھانے کے لئے اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،ان اوپن کورٹس میں اوپن کا کوئی تصور نہیں،میں چیف جسٹس سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہوںکہ کورٹس کو چھائونی میں تبدیل کرنے کا نوٹس لیا جانا چاہیے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات