پاکستان پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر کیخلاف سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں سہراسمنٹ کی پٹیشن دائر

بدھ 31 جولائی 2019 18:47

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2019ء) ضلع گھوٹکی کے حلقہ این اے 205 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں ہراسمنٹ کی پٹیشن دائر کر دی گئی، درخواست گزار علی مراد مہر جو یو سی اٹل مراد انی کے چیئر مین بھی ہیں، نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سردار علی گوہر مہر کے حمایت یافتہ سردار محمد بخش مہر کے مخالف امیدوار کو ووٹ دینے پر سنگین دھمکیاں دی جا رہی ہیں، سردار محمد بخش مہرکے قریبی دوست بلاول احمد کے فون سے دھمکیاں دی گئیں،عدالت نے سردار محمد بخش مہر، ہوم سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی سکھر،ایس ایس پی گھوٹکی، ڈی سی گھوٹکی و دیگر کو 27 اگست کو طلب کرلیا۔