ڈینگی سمیت تمام مہلک بیماریوں سے مکمل پاک ،صحت مند اور مضبوط پاکستان ہم سب کی منزل ہے ‘عابد حسین بھٹی

صحت سمیت تمام متعلقہ محکمہ جات اینٹی ڈینگی اجلاسوں میں حقیقی پرفارمنس رپورٹ سمیت اپنی حاضری کو یقینی بنائیں‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

جمعہ 2 اگست 2019 14:24

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ ڈینگی سمیت تمام مہلک بیماریوں سے مکمل پاک ،صحت مند اور مضبوط پاکستان ہم سب کی منزل ہے ، محکمہ ماحولیات ضلع بھر میں واقع فیکٹریوں اور تمام چھوٹے بڑے انڈسٹریل یونٹس کی حکومت پنجاب کی اینٹی ڈینگی ایس او پیز کے مطابق سرویلنس کرے اور غیر صحت مندانہ ماحول کے ذریعے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آرز کے اندراج اور ایسی فیکٹریوں کو فوری سیل کرے ، صحت سمیت تمام متعلقہ محکمہ جات اینٹی ڈینگی اجلاسوں میں حقیقی پرفارمنس رپورٹ سمیت اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ڈی سی کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اسسٹنٹ کمشنر قصور محترمہ عفت النساء ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نذیر احمد ، سی ای او ایجو کیشن محترمہ ناہید واصف ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن زاہد ہما شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع ) احمد نوید امجد ، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم ، انسپکٹر ماحولیات محمد رفیق ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ذوالفقار احمد ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر مسز سمیرا دلاور ، سب انجینئر ہائی وے محمد طیب ریاض ،ڈپٹی ڈی ایچ اوقصور ڈاکٹر منصور اشرف ، ڈپٹی ڈی ایچ او چونیاں ڈاکٹر محمد اقبال ،ڈپٹی ڈی ایچ او کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر فراز و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ نے اجلاس کو انسدا د ڈینگی کیلئے محکمہ صحت و دیگر محکمہ جات کی طرف سے اٹھائے جانیوالے اقدامات پر مبنی تفصیلی بریفنگ دی ۔ اے ڈی سی آر نے محکمہ صحت ، ماحولیات ،تعلیم و دیگر تمام متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کی کہ وہ صوبہ بھر کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں انسداد ڈینگی کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے حوالے سے اپنی اوور آل پرفارمنس اور پوزیشن کو بہتر بنانے اور وطن عزیز کو ڈینگی سے پاک پاکستان قرار دلوانے کیلئے سخت محنت کریں ۔

انہوں نے محکمہ صحت کی ڈینگی سرویلنس ٹیموں اور محکمہ تعلیم کی ایم ای ایز ٹیم کو چھٹیوں کے دوران بھی تعلیمی اداروں کی سرویلنس ،سرگرمیوں کی مانیٹرنگ اور تمام محکموں کو ترجیحی بنیادوں پر اپنے دفاتر کی سرویلنس ، صفائی ستھرائی اور محکمہ فشریز کو محکمہ صحت اور ماحولیات کیساتھ ملکر تمام انسداد ڈینگی اقدامات کو مربوط انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی ۔