لیہ،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بریسٹ فیڈینگ ویک کے عنوان سے تقریب کاانعقاد

جمعہ 2 اگست 2019 15:59

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2019ء) ما ں کا دودھ بچے کی تندرستی و توانا ئی کے لئے از حد ضروری ہے جس کے لئے آگہی کے تحت ڈی ایچ کیو ہسپتا ل میں بریسٹ فیڈینگ ویک کے عنوان سے افتتا حی تقریب منعقد ہو ئی۔

(جاری ہے)

سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ نے ربن کا ٹ کا ویک کا با قاعدہ افتتا ح کیا اس مو قع ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن ، ڈائریکٹر ایم این سی ایچ ڈاکٹر مزمل کریم ، ملک غلام یٰسین ، ڈاکٹر ام سلمی، ڈاکٹر ا?صف میرانی بھی مو جو د تھے۔

ڈاکٹر مزمل کر یم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام کے تحت یکم سے سات اگست تک ماں کے دودھ کی بچے کے لیے دودھ کی اہمیت و افادیت ونشو و نماکے حوالے سے شعور اجاگر کیاجائے گا اور لیڈ ی ہیلتھ ورکرز کیمونٹی میں ہیلتھ سیشن کے ذریعے مائوں کو پہلے چھ ماہ میں صرف اور صرف ماں کا دودھ پلانے کی ضرورت کے بارے میں آگہی دیںگی اس سلسلہ میں ضلع کے تمام ہسپتالوں میں سپیشل کاونٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :