جام پور میں جشنِ آزادی کی آمد پر بچوں کے لیے پپٹ شو کا اہتمام کیا گیا

تقریب میں مِلی نغمے، ترانے اور بچوں کی خصوصی دلچسپی کے پروگرام بھی پیش کیے گئے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےتمام پروگراموں سے سکولوں کے بچے بہت لطف اندوز ہوئے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 5 اگست 2019 14:41

جام پور میں جشنِ آزادی کی آمد پر بچوں کے لیے پپٹ شو کا اہتمام کیا گیا
جام پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اگست 2019ء ، نمائندہ خصوصی، عنصر سجاد) جشن آزادی کی آمد پر جام پور میں پپٹ شو( کٹھ پتلی تماشا) کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا اہتمام لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیا گیا تھا۔اس تقریب میں جام پور جیسے پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے حصول کیلئے بچوں میں دلچسپی اور شوق سے متعلق دلچسپ پروگرام کیے گئے اور جشن آزادی کی خوشی میں مزیدار ملی نغمے اور ترانے پیش کیے گئے ۔

خصوصاًکٹھ پتلی تماشا سے بچے بہت لطف اندوز ہوئے۔تقریب میں بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بچوں نے ہاتھوں میں سبز رنگ کے ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے۔اور ملی نغمے اور بچوں میں تقاریر کے مقابلے میں مختلف سکولوں میں مقابلے کرائے گئے۔پپٹ شو میں نانی میری مورنی کو مور لے گئے اور انکل شلجم کے ایونٹ نے بچوں کی خوشیاں دوبالا کر دیں۔

(جاری ہے)

پپٹ شو میں بچوں میں تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی اور نئے بچوں کو سکول داخل کروانے کے علاوہ پاکستان سے محبت اور حب الوطنی کے درس کا دلچسپ مظاہرہ کیا گیا۔

پروگرام میں بچوں کے علاوہ ٹیچرز سی او ایجوکیشن ڈی او لٹریسی ابوبکر شاہ اور معزز مہمان گرامی بھی شامل تھے۔ ٹیچرز کے مطابق اس قسم کے پروگرام نہ صرف بچوں میں حصول تعلیم میں دلچسپی کا باعث بنتے ہیں بلکہ ملک سے محبت اور ملک دشمن عناصر سے نفرت کا باعث بھی بنتے ہیں۔جشن آزادی کے مہینے میں جام پور کے پسماندہ ضلع میں پہلی بار پپٹ شو( کٹھ پتلی تماشا )اور عینک والا جن بچوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

جام پور جیسے جنوبی پنجاب کے پسماندہ ضلع میں تعلیم کے حصول کے لیے اور بچوں میں پاکستان میں اتحاد ایمان اور تنظیم کا درس دینے کے لیے اس قسم کے پروگرام نہ صرف علم کی شمع روشن کرنے کا باعث بنیں گے بلکہ پاکستان کا ذمہ دار بننے میں بھی سود مند ثابت ہوگا۔پروگرام کے اختتام میں ملی نغمے تقاریر اور تعلیمی میدان میں اچھے نمبر لینے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے پنڈال میں سبز پرچم کے ساتھ بچوں کا خوشی سے جھومنا توجہ کا مرکز بنا رہا۔ اس قسم کے پروگرام نہ صرف بچوں کو تفریح مہیا کرتے ہیں بلکہ تعلیم اور ملک قوم سے محبت کا جذبہ بھی پیدا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :