یوم آزادی جوش وجذبے کے ساتھ منائیں گے،حاجی عبداللطیف بھٹی

بدھ 7 اگست 2019 17:04

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) یوم آزادی اس عزم کیساتھ منایاجائے کہ وطن عزیز کی ترقی وسلامتی اور استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ان خیالات کااظہارسابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی رحیم یار خان حاجی عبداللطیف بھٹی نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیادوں میں ہمارے آباؤاجداد کاپاک لہوشامل ہے پاکستان کے لئے ہمارے آباؤاجداد نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا پاکستان نعمت خداوندی ہے ہمیں اس کی قدرکرنی چاہیے جوقومیں اپنے وطن سے محبت نہیں کرتیں وہ تباہی کاشکارہوجاتی ہیں اگرہم قیام پاکستان کے لیے دی گئی قربانیاں یادرکھیں تودنیاکی کوئی طاقت ہمیں زیرنہیں کرسکتی۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان امن اورترقی کی ضمانت ہے 14اگست کادن جوش وجذبے کے ساتھ منائیں گے۔

متعلقہ عنوان :