ڈیرہ اسماعیل خان،گورنمنٹ پرائمری سکول بستی میکن کا چوکیدار گھر میں بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

جمعرات 8 اگست 2019 17:00

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) گورنمنٹ پرائمری سکول بستی میکن کا چوکیدار تیس سالہ محمدنذیر گھر میں بجلی کا زور دار کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا،مرحوم کی نماز جنازہ کوٹلی امام حسین میں ادا کرکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ پرائمری سکول بستی میکن کا چوکیدار تیس سالہ محمد نذیر ولد محمد صادق سکنہ بستی میکن اپنے گھر میں موجود تھا کہ اس دوران وہ یو پی ایس کی تار کے ٹرمنل بیٹری کے ساتھ جوڑتے ہوئے بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث تاروں میں اچانک کرنٹ آنے سے وہ زور دار کرنٹ لگنے کے باعث بہوش ہوگیا ۔

اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکا اور دم توڑ گیا ۔مرحوم کی نماز جنازہ کوٹلی امام حسین میں ادا کرنے کے بعد اسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ہے ۔مرحوم پولیس اہلکا ر محمد اسماعیل کا بھائی بتایاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :