Live Updates

میڈیکل یونیورسٹیزمیں ریسرچ کلچرکے رجحان کوفروغ دیاجارہاہے‘ڈاکٹریاسمین راشد

ڈاکٹری پیشہ روزگارکاذریعہ نہیں بلکہ پیغمبرانہ پیشہ ہے، اللہ پاک نے انسان کودنیامیں خدمت انسانیت کیلئے معمورکیاہے سینئررجسٹرارزہسپتالوں کی حالت بہترکرنے میں اہم کرداراداکریں‘ وزیراعظم عمران کی صحت کے شعبہ میں بہتری اولین ترجیح ہے‘وزیرصحت پنجاب

جمعہ 9 اگست 2019 14:23

میڈیکل یونیورسٹیزمیں ریسرچ کلچرکے رجحان کوفروغ دیاجارہاہے‘ڈاکٹریاسمین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں سینیئررجسٹرارزکولیکچردیا۔اس موقع پر وائس چا نسلر پر وفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل اور پروفیسر ڈاکٹر اسداسلم خان کے علاوہ منسلک میڈیکل کالجزکے سینئررجسٹرارزکی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سینئررجسٹرارزسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار ڈاکٹرصاحبان کی اتنی تنخواہیں بڑھائی گئیں۔

کسی بھی ہسپتال میں سینیئررجسٹرارزکی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ ڈاکٹری پیشہ روزگارکاذریعہ نہیں بلکہ پیغمبرانہ پیشہ ہے۔ اللہ پاک نے انسان کودنیامیں خدمت انسانیت کیلئے معمورکیاہے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ محکمہ صحت میں بھرتیاں سوفیصدمیرٹ پرکی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیکل یونیورسٹیزمیں ریسرچ کلچرکے رجحان کوفروغ دیاجارہاہے۔محکمہ صحت میں کسی کی بھی ترقی کیلئے بالکل سفارش نہیں مانی جائے گی۔

ڈاکٹرزکے پاس مریضوں کی خدمت کرکے دعائیں لینے کانادرموقع ہے۔ وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ سینیئر رجسٹرارز ہسپتالوں کی حالت بہترکرنے میں اہم کرداراداکریں۔ وزیراعظم عمران کی صحت کے شعبہ میں بہتری اولین ترجیح ہے۔ پنجاب میں ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کیلئے بجٹ میں دوارب روپے رکھے گئے ہیں۔ کرپشن کے باعث جیلیں شریف خاندان کامقدربن گئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی جارحیت کے خلاف انتہائی سخت مؤقف اختیارکیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات